میر پور(این این آئی)سنیئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے الزام عائد کیا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں وفاقی وزرا انتخابی عمل پر اثرانداز ہو رہے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے انتخابات میں کسی بھی قسم کی دھاندلی برداشت نہیں کریگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن نے پری پول رگنگ کو جان بوجھ کر نظرانداز کیا ہے، انتخابات سے ایک روز قبل کشمیر میں بسیں لا کر عوام کو متاثر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، تاہم 20 کروڑ کی بسیں بھیج کر کشمیر کے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔سنیئر وزیر سندھ نے مسلم لیگ (ن)سے مطالبہ کیا کہ وہ واضح کرے آیا خواجہ آصف کا حالیہ بیان پارٹی پالیسی تھا یا ذاتی رائے، مسلم لیگ (ن) پنجاب میں چور دروازے سے اقتدار میں آئی اور کشمیری عوام بھی ایسے عناصر کو شکست دینگے۔