ٹنڈوجام (نامہ نگار) ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 18سال کی یہ پارٹنرشپ ختم ہونے والی ہے اور اب یہ کلین بولڈ ہونے والے ہیں، الگ صوبے کا مطالبہ غیر آئینی نہیں ہے، ملک میں آبادی بڑہنے کے ساتھ صوبے بھی بڑھنا چاہئیں، صوبے ملک کے انتظامی یونٹس ہوتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اندرون سندھ کے دورے کے دوران ورکشاپ اسٹاپ ٹنڈو جام پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ یہ قومی نعرہ بنے گا پاکستان بنایا تھا اور اور پاکستان کو بچائیں گے، پاکستان کو وڈیروں، موروثی حکومتوں سے، خاندانی سیاست کرنے والوں سے، بدعنوانی سے، سرمایہ داروں سے، جبر سے، دھاندھلی سے عوام کو چھٹکارا دلا کر جاگیر دارانہ جمہوریت کی جگہ پر عوام کی حکمرانی قائم کریں گے، انہوں نے کہا کہ عوام پر جو بھی ظلم اور جبر کرے گا وہ نہیں رہ پائے گا۔ ایم کیو ایم عوام کی محافظ ہے۔