• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس فاؤنڈیشن کے سلیکشن بورڈ کا اجلاس تین سالوں سے نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان سائنس فائونڈیشن (پی ایس ایف) کے سلیکشن بورڈ کا اجلاس تین سال سے نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث ادارے کے افسران اور ملازمین بغیر ترقی کے ہی ریٹائر ہونے لگے ، ادارے کی دو اہم پوسٹیں ممبر سائنس اور ممبر فنانس کی پوسٹیں خالی ہیں، ممبر فنانس وفاقی حکومت آڈٹ اینڈ اکائونٹس سے گریڈ بیس کے افسر کو لگاتی ہے مگر پچھلے کئی سالوں سے ممبر فنانس موجود ہی نہیں جس کی وجہ سے ادارے کے مالی امور پر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے برابر ہے ، ذرائع کے مطابق سلیکشن بورڈ کا اجلاس پچھلے تین سال سے نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے ملازمین کی ترقیوں کے کیسز رکے ہوئے ہیں، بعض ملازمین کا کہنا ہے کہ افسران اور ملازمین سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے بغیر ترقی کے ہی ریٹائر ہو رہے ہیں ، پہلے سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہوتا ہے پھر بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس میں اس کی منظوری حاصل کی جاتی ہے، ذرائع نے بتایا کہ سلیکشن بورڈ کا آخری اجلاس 2023کے آخر میں ہوا تھا ، اس حوالے سے چیئرمین پی ایس ایف سے رابطے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے کوئی جواب نہ دیا ۔
اہم خبریں سے مزید