اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں نئی سم کے حصول میں بہت سی مستحق خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے اور ان کے بائیو میٹرک نہ ہونے کے باعث سم حاصل نہیں کر پارہی اور اور قسط کی ادائیگی سے بھی محروم ہیں دوسری جانب بی آئی ایس پی کی جانب سے یکم جولائی سے سم کے بغیر ادائیگی نہ کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے مستحق خواتین کو گزشتہ اس سہ ماہی کی ادائیگی نہیں ہو سکی ہے ،ذرائع کے مطابق خواتین کو نئی سم حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ان کے پاس پہلے سے موجود سم کو رجسٹرڈ نہیں کیاجارہا اور نئی سم حاصل کرنے پر ہی اصرار کیاجارہا ہےاور رپہلے سے حاصل شدہ سم پر رجسٹریشن نہیں کی جارہی جبکہ رمضان المبارک کے دوران بھی خواتین کی پہلے سے جاری سم پر ہی ادائیگی کی گئی تھی جبکہ دوسری جانب ایسی مستحق خواتین جن کو بائیومیٹرک یا دیگر مسائل کے باعث سم جاری نہیں ہو پا رہی ان کی سہ ماہی ادائیگی بھی رکی ہوئی ہے۔