• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمارتوں سے رہنماؤں پر گل پاشی، شاہ فیصل کالونی میں ایم کیو ایم کراچی کے جلسے کی جھلکیاں

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی پیپلز پارٹی کے خلاف عوامی احتجاجی تحریک کے سلسلے میں اتوار کو شاہ فیصل کالونی کے عید گاہ گرائونڈ میں بڑے عوامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا،عید گاہ گرائونڈ کے باہر سڑکوں اور اطراف کی عمارتوں پر بھی ہزاروں افراد موجود تھے، عمارتوں سے رہنمائوں پر گل پاشی کی گئی۔ اجتماع میں کار کنوں کے علاوہ علاقے کے عوام کا جوش وخروش قابل دید تھا، نوجوانوں کے علاوہ بزرگوں اور خواتین نے بھر پور تعداد میں شرکت کرکے صوبائی حکومت کے خلاف ریفرنڈم میں تبدیل کردیا،عید گاہ گیٹ کے ساتھ 10 فٹ اونچا 40 فٹ طویل اسٹیج تیار کر لیا گیا۔گراؤنڈ میں ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں بچھائی گئیں جلسہ گاہ اور اطراف کو پاکستانی اور پارٹی پرچموں سے سجایا گیا اور احتجاجی بینزز آویزاں کیے گئے۔ بینرز پر کراچی کی روشنی کو بحال کرو، کراچی کو پانی دو، کراچی کا معاشی قتل بند کرو اور سندھ حکومت شہری سندھ کے ساتھمتعصبانہ پالیسی ختم کرو، سوال ہوگا ،پی پی کا احتساب ہوگا کے نعرے درج تھے،۔دائیں جانب سوشل میڈیا کا کمیپ لگایا گیا،گراؤنڈ میں کے اطراف میں ایم کیو ایم کے کارکنان نے ٹریفک کے انتظامات احسن طریقے سے سنبھالے، ا سٹیج پر ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما اراکین قومی و صوبائی اسمبلی موجود تھے، سنیئر رہنماسید مصطفیٰ کمال کا کارکنان کی جانب سے اسٹیج پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ برقی روشنی نے عید گاہ گرائونڈ اور اطراف میں دن کا سماں پیدا کردیا،مصطفیٰ کمال کے ساتھ سلیفیاں اور تصاویر بنوانے کے لئے جم غفیر جمع ہوگیا۔ایم کیو ایم پاکستان نے ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام کا واضح طریقہ کار آئین پاکستان میں درج کرانے کی فیصلہ کن جدوجہد کا آغاز کردیا۔
اہم خبریں سے مزید