اسلام آباد (نیوز رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو مالدیپ کی حکومت اور عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو ایک بیان میں صدر مملکت نے رواں سال یومِ آزادی کو پاکستان اور مالدیپ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 61 ویں سالگرہ کے طور پر بھی مزید خاص قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اہم سنگِ میل دونوں ممالک کے درمیان چھ دہائیوں سے زائد قائم دوستانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور قریبی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔