اسلام آباد ( فاروق اقدس) پاکستان کے دورے پر ائے ہوئے کانگرس کے اراکین پر مشتمل وفد نے اسلام آباد میں اپنی مصروفیات کے بعد لاہور پہنچنے پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا جہاں انہیں جدید ٹیکنالوجی آرٹیفیشل انٹیلیجنس سمارٹ سرویلنس سسٹمز اور مختلف ڈیجیٹل پبلک سیفٹی اقدامات پر بریفنگ دی گئی وفد امریکی کانگرس کے اراکین ریان زنکے اور مائیکل بامگارٹنر پر مشتمل تھا امریکی وفد کا استقبال مینجگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد احسن یونس اور چیف اپریٹنگ افیسر مستنصر فیروز نے کیاوفد کو سیف سٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا جہاں جدید اے آئی اپ گریڈیشنز پر بریفنگ دی گئی۔