لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی ٰ مریم نواز شریف نے چند گھنٹے میں وعدہ پورا کر دکھایا، وزیراعلیٰ مریم کی ہدایت پر الیکٹرو بسیں میر پور پہنچ گئیں۔الیکٹرو بسیں میر پور پہنچنے پر شہر میں جشن کا سماں، ڈھول بجنے لگا -میر پور الیکٹرو بسیں پہنچنے پر بزرگ، نوجوان، بچے خوش سے نہال استقبال کے لئے پہنچ گئے -الیکٹرو بسوں کو ڈھول بجاتے ہوئے جلوس کی شکل میں میر پور لایا گیا۔