کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر خرابی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ترجمان نے کہا کہ پمپنگ کو بجلی مہیا کرنیوالے کے ڈی اے پمپنگ فیڈر2میں آنیوالا فالٹ اندرونی نوعیت کا ہے جس کا کے- الیکٹرک سے تعلق نہیں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 22میں سے19پمپنگ موٹرز پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہےکے-الیکٹرک کا عملہ کے ڈبلیو ایس سی کی جانب کے فالٹ کی معاونت کے لیے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے۔