• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول پر 220 روپے کے بعد باقی ٹیکسز اور کمپنیوں کے منافع ہیں، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(آئی این پی )عوام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرول پر 220روپے کے بعد باقی ٹیکسز اور کمپنیوں کے منافع ہیں۔ایک انٹرویومیں سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ کراچی پورٹ پر پیٹرول پہنچتا ہے تو ڈیوٹی کے ساتھ 220روپے فی لیٹر پڑتا ہے اس کے بعد باقی ٹیکسز اور کمپنیوں کے منافع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپنیوں کے منافع پر حکومت سمجھوتہ نہیں کرتی وہ ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔ موٹر سائیکل والوں کیلئے پیٹرول پر 10 روپے کم کرنے ہوں تو آئی ایم ایف کا معاملہ آجاتا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 60فیصد پیٹرول استعمال کرنے والے موٹر سائیکل سواروں سے ہم 120 روپے ٹیکس لے رہے ہیں، غریب پر 45 فیصد ٹیکس لگائیں گے تو چیزیں مہنگی ہوں گی۔ سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ڈی ریگولیشن کرنا تھی تو 15 دن یا ایک ہفتے میں بھی کرسکتے تھے، ابھی بھی کوئی فرق نہیں آیا ہے پہلے ایک ہفتہ تھا اب ایک دن ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کفایت شعاری کی بات کررہے تھے لیکن حکومتی بجٹ سے 50 ارب روپے زیادہ خرچ کیا۔
اہم خبریں سے مزید