راولپنڈی (اے پی پی) جنرل سید عامر رضا نے کمانڈر نیشنل اسٹرٹیجک کمانڈکا منصب سنبھال لیا، سید عامر رضاکو کمانڈر نیشنل اسٹرٹیجک کمانڈ مقرر کئے جانے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بعدازاں جنرل سید عامر رضا نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، فیلڈ مارشل نے اس موقع پر نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت سےکمانڈر نیشنل اسٹرٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔پیرکو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق جنرل سید عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارہ بسالت کو کمانڈر نیشنل اسٹرٹیجک کمانڈ مقرر کئے جانے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جنرل سید عامر رضا نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے فاتحہ خوانی کی۔بعد ازاں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت سے ملاقات کی۔اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل سید عامر رضا کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔