اسلام آباد (مہتاب حیدر) وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات نے اپنی ہی وزارت کی استعداد کار میں اضافے اور ادارہ جاتی مضبوطی کے لیے 2.9 ارب روپے مالیت کا نیا پروگرام تجویز کر دیا ہے، جس کے تحت سینئر کنسلٹنٹس، اعزازی مقامی ماہرین، ینگ ڈیولپمنٹ فیلوز کی خدمات حاصل کی جائیں گی جبکہ افسران کو اندرون اور بیرون ملک تربیت، مختصر و طویل المدتی اسکالرشپس اور مختلف پیشہ ورانہ کورسز کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ باخبر سرکاری ذرائع نے پیر کو دی نیوز کو بتایا کہ وزارت نے اس منصوبے کا تصوراتی خاکہ متعلقہ فورمز کے سامنے پیش کر دیا ہے۔