• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کیلئے مضبوط اور جدید پانی کے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت، وزیراعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی کے لئے مضبوط اور جدید پانی کے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔ ہمیں پانی کی فراہمی، نکاسی آب اور عوامی خدمات کی فراہمی میں دیرپا بہتری لانے کے لئے اجتماعی طور پر کام کرنا ہوگا،یہ بات انھوں نے عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مس بولورما امگابازار سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،وزیر اعلیٰ سندھ سے عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مس بولورما امگابازا نے پیر کو وزیر اعلیٰ ہاوس میں ملاقات کی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) پر پیش رفت کا جائزہ لیا، عمل درآمد میں درپیش اہم چیلنجز کا جائزہ لیا اور کراچی کے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے تیز رفتار روڈ میپ پر اتفاق کیا۔
اہم خبریں سے مزید