کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائےاطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ خیراتی مینڈیٹ والی اور فارم 47 کی پیداوار ن لیگ کشمیر میں ماحول خراب کر رہی ہے، ن لیگ اپنے بدمعاشوں اور غنڈوں کو لگام دے، زبردستی اور دھونس سے ن لیگ کو کشمیر میں الیکشن چوری کرنے نہیں دینگے، ن لیگ سمجھتی ہے کہ ہر کوئی بکاؤ مال ہے، لالچ دے کر وہ سب کو خرید سکتے ہیں۔ ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ن لیگ کے گلو بٹوں نے پیپلز پارٹی کے ایک ورکر کو شہید کرکے اپنی فاشسٹ روایت کو برقرار رکھا ، ن لیگ کے امیدوار وں کی جانب سے اسلحہ کے آزادانہ استعمال پر الیکشن کمیشن کے خاموشی افسوسناک امر ہے ۔