• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول یا زرداری سے ملاقات میں فارم 47 کا حساب ہوگا، رانا ثناء

کراچی (ٹی وی رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی اُمور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بلاول یا صدر زرداری سے ملاقات میں فارم 47 کا حساب ہوگا۔ پی پی کےسینئروزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ الیکشن شفاف نہیں ہوا ،نتائج جتنی دیر سے آئیں گے شبہات اتنے زیادہ بڑھیں گے۔ نمائندہ جیو نیوز عابد حسین شاہ نے کہا کہ ای بسیں مظفر آباد پہنچ گئی تھیں۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ ختم ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق چھ حلقوں میں نون لیگ چھ حلقوں میں پیپلز پارٹی اور ایک حلقے میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار آگے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید