• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے شہری عوام ہم پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں، خالد مقبول

کراچی (اسٹاف رپوٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کی والہانہ محبت، ریلیوں میں بھرپور شرکت اور غیرمعمولی جوش و خروش اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سندھ کے شہری عوام ایم کیو ایم پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں جو شہری سندھ کے بہتر مستقبل کے لئے ایم کیو ایم ساتھ کھڑے ہیں۔ متحدہ چیئرمین نے حیدرآباد، میرپورخاص، ٹنڈو جام، ٹنڈو الہٰ یار اور اندرونِ سندھ کے مختلف علاقوں کے عوام کی جانب سے شان دار، پرتپاک اور تاریخی استقبال پر ان کا دلی شکریہ ادا کیا اور حقوق حیدرآباد و میرپور خاص ریلیوں کی کامیابی پر کارکنوںا ور عوام کو مبارک باد پیش کی۔ ایم کیو ایم کے مرکزبہادر سے جاری بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول نے میرپورخاص میں منعقدہ جلسۂ عام کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت نے ثابت کردیا کہ متحدہ کی عوامی حمایت مسلسل مضبوط ہو رہی ہے اور عوام اپنی حقیقی نمائندہ جماعت کے ساتھ بھرپور انداز میں جڑے ہوئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید