• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی؛ صنعتی شعبے کیلئے خصوصی مراعات پیکیج کی منظوری

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے برآمدات کےفروغ کے لیے بڑے فیصلے کرتےہوئے صنعتی شعبے کےلیے خصوصی مراعات پیکیج کی منظوری دے دی ، برآمدات میں اضافے کے لیے تین خصوصی ایکسپورٹ فنانس سبسڈی سکیمیں منظور کی گئی ہیں ، ان سکیموں میں ایگزم بنک کے ایکسپورٹ فنانس اسکیم میں توسیع، لانگ ٹرم ایکسپورٹ گروتھ فنانسنگ سہولت کا اجرا، اور برآمدات میں اضافے کی بنیاد پر پرفارمنس بیسڈ ریبیٹ شامل ہیں، ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں برآمدات کے فروغ، توانائی، پٹرولیم اور دیگر اہم شعبوں سے متعلق متعدد پالیسی فیصلوں کی منظوری دی گئی منظور شدہ برآمدی پیکج کے تحت برآمد کنندگان کو کم شرح پر طویل المدتی مالی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، برآمدی و درآمدی شعبوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز))کی شمولیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید