اسلام آباد (جنگ رپورٹر) وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان رہائی فورس کے قیام کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں زیر التواء مقدمہ میں اپنا جواب جمع کروا دیاہے ،کیس کی سماعت 29 جولائی کو ہوگی ،وزیراعلی نے سوموار کے روزآٹھ صفحات پر مشتمل یہ جواب ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نام سے کبھی کوئی تنظیم قائم ہی نہیں کی گئی ہے۔