• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں بارشوں، سیلاب سے کئی علاقے زیر آب، ریلوے پل بہہ گئے، ٹرین سروس معطل

لاہور/مریدکے/نارووال/وزیر آباد (نیوز رپورٹر/ جنگ نیوز) پنجاب میں بارشوں اور سیلاب سے کئی علاقے زیر آب آ گئے،فیروز والا میں نالے کا بند ٹوٹنے سے کئی علاقے زیر آب آ گئے ،طغیانی سے ریلوے کا ایک پل بھی بہہ گیاجس سے ٹریفک سروس معطل ہو گئی ،سیلاب کی صورتحال سے وسیع پیمانے پر زرعی اراضی متاثر ہونے سے مونجی کی فصل تباہ ہو گئی ۔بھلے ڈسنوال اور بانیوال کے قریب سے گزرنے والے نالے میں بھی شدید طغیانی پیدا ہوئی جس سے حفاظتی بند ٹوٹ گیا اور پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے کے بعد لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔مقامی افراد کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے موثر منصوبہ بندی نہ اپنائے جانے کے باعث سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں جبکہ متعدد خاندان نقل مکانی پر بھی مجبور ہو گئے۔دوسری جانب ریسکیو ٹیمیں علاقے میں پہنچ چکی ہیں اور امدادی کارروائی جاری ہے۔حالیہ بارشوں اور سیلاب کی صورتحال نے مریدکے تحصیل میں دو سو سے زائد دیہات میں تباہی مچادی ہے۔
اہم خبریں سے مزید