• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو کا خاتمہ سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کے کیسز میں مسلسل کمی اور پانچ ماہ سے زائد عرصے سے انسانی پولیو کیس سامنے نہ آنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ صوبے میں انسداد پولیو مہم درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے،یہ بات انھوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں روٹری انٹرنیشنل کے صدر مسٹر لیری اے لونسفورڈ سے ملاقات کے دوران کہی، ملاقات میں صوبے میں پولیو کے خاتمے کے لئے جاری کوششوں کا جائزہ لیا اور کہا کہ پولیو کا خاتمہ سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سندھ بھر میں معمول کی حفاظتی ویکسینیشن کے نظام کو مضبوط بنانے اور ویکسین سے روکی جانے والی بیماریوں سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید