• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل اسکواش: حمزہ اور ناصر اقبال پری کوارٹر فائنل میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کے حمزہ خان نے امریکہ کے شاہ جہاں خان کو شکست دے کرا نٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ چیمپئن شپ کے افتتاحی روز سابق ورلڈ جونیئر چیمپئن حمزہ خان نے شاہ جہاں کو اسٹریٹ گیمز میں تین صفر سے شکست دی۔ وائلڈ ہولڈر انس خان کو ہانگ کانگ میتھو لئی کے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ مصر کے حافظ عبداللہ نے پاکستان کے عبدالسعید کو اسٹریٹ گیمز میں ہرایا۔ مصر کے تولبا علی نے ڈنکن،برازیل کے گوبی ڈیگو نے جاپان کے اینڈو تومو تاکا ،ملائشیا کے سیو ژیان نے مصر کے لبیب خالد کو ہرایا۔

اسپورٹس سے مزید