کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز باکسنگ میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستانی خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے کہا ہے کہ یہ ہمارا پہلا قدم ہے، برانز میڈل پاکستانی خواتین باکسرز کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ہم نے اس مقام تک پہنچنے کیلئے ایک لمبا سفر طے کیا ہے۔ یہ اس بات کی نشانی ہے کہ ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم بہترین تربیت کے ساتھ آئندہ آنے والے عالمی مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔ کامن ویلتھ گیمزمیں پاکستان کی دوخواتین باکسرز شامل تھیں۔ اس کے علاوہ تین مرد باکسرز بھی ایونٹ میں شامل تھے۔ جنہیں ابتدائی رائونڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔