• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین آفریدی لنکا پریمیئر لیگ چھوڑ کر وطن آگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ذاتی وجوہات کے باعث لنکا پریمیئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس آگئے۔ ٹورنامنٹ کے دوران ان کا اپنی ٹیم کینڈی رائلز کے ساتھ 19 جولائی کے میچ میں شامل نہ کرنے پر اختلاف بھی ہوا۔ کولمبو کیپٹلز کے خلاف میچ میں انہیں امپکٹ پلیئر کے طور پر کھلانے کا کہا گیا لیکن آفیشل ٹیم شیٹ میں ان کا نام شامل نہیں تھا، جس پر شاہین آفریدی نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ کینڈی رائلز انتظامیہ کی جانب سے معذرت کے بعد شاہین آفریدی بعد کے میچز میں شریک ہوئے تھے۔ شاہین آفریدی نے لنکا پریمیئر لیگ کے 6 میچز میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔فرنچائز کی جانب سے ان کے متبادل پلیئر کےنام کا اعلان نہیں کیا گیا۔ ساتھ ہی کہا ہے یہ شاہین کے فیصلے کی وجوہات نجی ہیں۔دریں اثنا نوجوان بیٹر خواجہ نافع کا جافنا کنگز اور آل راؤنڈر افتخار احمد دمبولا سکسرز سے معاہدہ ہوگیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید