• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر کے چار اننگز میں 193 رنز، پلیئر آف دی سیریز قرار پائے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کپتان بابر اعظم نے چار اننگز میں 193 رنز بنائے ، وہ پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔ انہوں نے روسٹن چیز کے ساتھ مشترکہ طور پر وننگ ٹرافی وصول کی۔ یہ ویسٹ انڈیز میں پاکستان کی نویں جیت ہے۔ سیریز میں چار اننگز میں امام الحق نے89 ، شان مسعود نے ایک ٹیسٹ میں 112 رنز اسکور کئے۔ پاکستانی فاسٹ بولر محمد علی نے کم بیک سیریز میں9 وکٹیں ، محمد عباس اور ساجد خان نے ایک ایک ٹیسٹ میں8،8 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ علی عثمان نے دو ٹیسٹ میں چھ وکٹ لئے۔ میچ کے بعد بابر اعظم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز آنے سے قبل ہم نے سخت محنت کی ۔ کنڈیشن دیکھتے ہوئے کوچ کے ساتھ مل کر چار تبدیلیاں کیں۔ محمد عباس کو اس لئے ڈراپ کیا کہ کنڈیشن دوسرے بولروں کیلئے بہتر تھیں ۔ پلیئر آف دی میچ عبداللہ شفیق نے کہا کہ میچ میرے لیے کسی ڈیبیو جیسا محسوس ہوا۔ ایک سال سے سخت محنت کر رہا تھا اور موقع کا منتظر تھا۔ موقع غیر متوقع وقت پر ملا، اسے دونوں ہاتھوں سے تھام لیا۔

اسپورٹس سے مزید