• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ای سی پی نے بلنک کیپٹل مینجمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی مینجمنٹ کے خلاف ریفرنس ایف آئی اے کو بھیج دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ای سی پی نے سرمایہ کاروں سےغیر قانونی طور پر رقوم وصول کرنے کی شکایات سامنے کے بعد بلنک کیپٹل مینجمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی مینجمنٹ کے خلاف ریفرنس وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھیج دیا ،کمیشن نے ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے سیکشن 41-B کے تحت کیس ایف آئی اے کو بھجوانے کی منظوری دی ، ترجمان ایس ای سی پی کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ اور کیپٹل مارکیٹ میں شفافیت یقینی بنانے کے پیش نظر ، عوامی شکایات پر تحقیقات مکمل کرنے کے بعد بلنک کیپٹل مینجمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی مینجمنٹ کے خلاف ریفرنس قانونی کارروائی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھجوانے کی منظوری دے دی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید