• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کا چینی قونصلیٹ کا دورہ،قونصل جنرل سے ملاقات

کراچی (نیوز ڈیسک) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کراچی میں چینی قونصلیٹ کا اہم دورہ کیا، جہاں چینی قونصل جنرل فینگ ڈیہنگ اور قونصلیٹ کے دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک چین تعلقات، علاقائی سکیورٹی اور باہمی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاک چین دوستی ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی ایک لازوال مثال ہے۔ انہوں نے موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کو انتہائی اہم قرار دیا۔عالمی امن پر بات کرتے ہوئے سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ جنگ اور کشیدگی کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ، صرف مذاکرات اور سفارت کاری ہی پائیدار امن کا واحد راستہ ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید