• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منعم ظفر سے تاجروں کی ملاقات، 3 ستمبر کی کامیاب ہڑتال پر مبارکباد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیٹرول لیوی بھتہ ٹیکس کی ظالمانہ وصولی،آئی پی پیز کے عوام دشمن معاہدوں کے خلاف گورنر ہاؤس پر دھرنا اتوار کو22ویں دن بھی جاری رہا،دھرنا گاہ میں کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر، صدر الیکٹرونکس مارکیٹ ایسوسی ایشن رضوان عرفان،حیدری مارکیٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید فرازاحمد،صدر کوآپریٹیو مارکیٹ محمد اسلم خان،اسمال ٹریڈرز کے صدرمحمود حامد و دیگر تاجروں نے امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سے ملاقات کی اور 3ستمبر کی کامیاب ہڑتال پر مبارکباد پیش کی اور منعم ظفر خان کو شیلڈ دی گئی،دھرنے میں صدر پبلک ایڈ کمیٹی ضلع شرقی سید قطب احمد کی قیادت میں اسکیم 33گلزار ہجری کے متاثرہ وفد نے بھی شرکت کی اور مسائل کے حوالے سے آگاہ کیااور احتجاج ریکارڈ کروایا، منعم ظفر خان نے وفد کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی مظلوموں اور محروموں کے ساتھ ہے اور قبضہ مافیا کے خلاف زبردست جدوجہد کریں گے،دھرنے میں کراچی کے گوٹھوں کے رہائشیوں نے فیملی کے ہمراہ بڑی تعداد میں شرکت کی اور گوٹھ میں موجودہ مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا، ایوب خاصخیلی نے سندھ میں ہونے والے مظالم کے خلاف قرارداد پیش کی منعم ظفر خان نے گوٹھ کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی سے کشمور اور گوادر سے چترال تک عوامی دھرنے جاری ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید