• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غذر میں سیلاب سے بڑی تباہی، فصلوں اور مکانات کو نقصان، سڑکیں بند

گلگت(آئی این پی )گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں بادل پھٹنے سے آنے والے سیلاب نے بڑی تباہی مچادی، جس کے باعث شاہراہ قراقرم سمیت متعدد سڑکیں بند ہوگئیں، زرعی اراضی، فصلوں اور مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہو گئی۔ متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے انتظامیہ سے ہنگامی بنیادوں پرسڑکوں کی بحالی اور امداد فراہمی کا مطالبہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں بادل پھٹنے کے باعث سیلاب نے بڑی تباہی مچا دی ۔شدید بارش کے بعد آنے والے اچانک سیلاب نے غذر کے علاقوں میں گھروں اور فصلوں کو نقصان پہنچایا، نوبہار گاں میں سیلابی ریلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچاتے ہوئے گش گش جماعت خانہ کو بھی نقصان پہنچایا۔

ملک بھر سے سے مزید