کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، کھیلوں کے فروغ میں سندھ سب پر بازی لے گیا پارلیمانی سطح پر پہلی بار سندھ کی جانب سے کھیلوں کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا گیاقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں سندھ کے علا وہ کوئی صوبہ کمیٹی کو مطمئن نہ کرسکا پنجاب کی رپورٹ معمول کے مطابق قرار دی گئی،کے پی کے کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار،بلوچستان کی رپورٹ پر حیرت کا اظہار کیا گیا بلوچستان نے ان علاقوں میں بھی کھیلوں کے مقابلے کرا دیئے جہاں عام آدمی کی نقل و حمل آسان نہیں، قائمہ کمیٹی وزارت بین الصوبائی رابطہ کی قائمہ کمیٹی نے متفقہ طورپر قومی گیمز کراچی کے انعقاد کی تعریف کی۔