کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس شہر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں ناکام دیکھائی دی،اتوار کو شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام کے باعث شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے،تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں اتوارکو بدترین ٹریفک جام کے باعث شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہےجس کے باعث نہ صرف شہریوں کا قیمتی اندھن ضائع ہوا بلکہ گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہنے کے باعث انہیں شدید ذہنی ازیت کا سامنا کرنا پڑا۔