راولپنڈی (حافظ وسیم اخترسٹاف رپورٹر) اڈیالہ جیل میں منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی ترسیل روکنے کے لیے جدید ترین باڈی سکینر مشین نصب کر دی گئی، جیل انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے اور غیر قانونی مواد کی جیل میں منتقلی کو مستقل طور پر روکنے کے لیے کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق کچہری اور مختلف عدالتوں میں پیشی بھگت کر واپس آنے والے قیدی اور حوالاتی جسم کے نازک حصوں اور جوتوں وغیرہ میں چھپا کر منشیات، موبائل فون اور دیگر ممنوعہ اشیاء جیل کے اندر لے آتے تھے۔