اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) وفاقی حکومت نے سندھ سے تعلق رکھنے والے غلام اللہ شیخ کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا ممبر (لاء) تین سال کی مدت کے لیے مقرر کردیا ہے۔غلام اللہ شیخ کو قانونی شعبے میں تقریباً 20 سال کا تجربہ حاصل ہے۔ سندھ کی نمائندگی کرنے والے ممبر (لاء) کا عہدہ رفیق احمد شیخ کی 5 دسمبر 2025 کو ریٹائرمنٹ کے بعد سے خالی تھا۔رفیق احمد شیخ نے 6 دسمبر 2018 سے نیپرا میں سندھ کی مسلسل دو مدتوں تک نمائندگی کی۔ دوسری مدت 5 دسمبر 2025 کو مکمل ہونے کے بعد انہیں حکومت سندھ نے سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (سیپرا) کا چیئرمین مقرر کردیا تھا۔