کوئٹہ(این این آئی) چینی قونصل جنرل فینگ ڈیہنگ کراچی نے اتوار کو وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو سے رابطہ کرکے انکی خیریت دریافت کی ۔ انہوں نے وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کے قافلے پر مستونگ میں دہشتگرد حملے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار اور اس کی مذمت کی، انہوں نے کہا کہ میر ضیاء اللہ لانگو کے قافلے پر حملہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔