اسلام آباد (ساجد چوہدری) ڈائریکٹوریٹ جنرل آڈٹ نے کامسٹیک سیکرٹریٹ کے مالی سال 2025-26تک کا بیرونی آڈٹ منسوخ کر دیا ، ؛نوٹیفکیشن واپس ،وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی کے نام مراسلے میں کہا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آڈٹ کی جانب سے کامسٹیک کے خط کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ آڈٹ کا نوٹیفکیشن ابتداء سے ہی واپس لیا جاتا ہے، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن شاہد رحمان کے دستخطوں سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کی منظوری سے کیا گیا۔