کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ موٹاپے کا شکار، وزن بڑھنے لگا، ڈاکٹروں نے صحت خطرات سے خبردار کردیا۔ امریکی صدر کے وزن میں انتخابی مہم کے بعد تقریباً 23 پاؤنڈ اضافہ، تازہ تصاویر میں پہلے سے زیادہ بھاری دکھائی دینے لگے۔ ہاتھوں پر نیل، ٹخنوں میں سوجن اور غنودگی بھی توجہ کا مرکز رہی، صدر و معاونین کے بیانات سے وزن میں اضافے کی تصدیق ہوتی ہے۔