• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز سے کوموڈیٹی بحری جہازوں کی آمد و رفت 3 ماہ کی کم ترین سطح پر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آبنائے ہرمز سے کوموڈیٹی بحری جہازوں کی آمد و رفت 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔

گزشتہ روز صرف ایک کوموڈیٹی بحری جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کی، جو 7 مئی کے بعد سے سب سے کم تعداد ہے۔

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد گزشتہ 10 روز کی اوسط 14 جہاز روزانہ کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم رہی، جبکہ اتوار کو مختلف اقسام کے 7 جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اعداد و شمار میں تبدیلی ممکن ہے کیونکہ بعض جہازوں نے آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے اپنے نیوی گیشن ٹرانسپونڈرز بند کر رکھے تھے۔

دوسری جانب پیر کو جزیرہ نما عرب کی مخالف سمت میں واقع ایک اور اہم بحری گزرگاہ باب المندب سے 29 جہاز گزرے، جو گزشتہ 10 روز کی اوسط کے تقریباً برابر ہے، اتوار کو باب المندب سے 28 جہاز گزرے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید