کراچی (اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق اور بچے سمیت تین زخمی ہوگئے،چھت سے گر کر مزدور جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق نیوکراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقے سیکٹر سیون میں دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں بچے سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ، اسپتال میں دوران علاج 28سالہ شاہین احمد ولد عبدالرحیم دم توڑ گیا، زخمیوں میں 27سالہ علی حسن اور 7سالہ احمد شامل ہیں ، منگھوپیر پختون آباد میں رکشا اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم میں موٹر سائیکل سوار21سالہ اکبر خان جاں بحق اور 18سالہ زیب اللہ ولد محمد صدیق شدید زخمی ہو گیا، دھورا جی میں ٹریفک حادثے میں 20سالہ حسن جاں بحق ہوگیا ،شا رع فیصل فلک ناز کے قریب تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہوگئی ،ضاکاروں نے گاڑی میں پھنسے شخص کو نکال لیا جو کہ معمولی زخمی ہوا ، دریں اثنا ڈیفنس فیز 8میں زیر تعمیر بنگلے میں کام کے دوران چھت سے گرکر مزدور 45سالہ انور جاں بحق ہو گیا۔