کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کےجنرل سکریٹری سردار عبدالرحیم کے بھائی مرحوم سردار حنیف کا سوئم جمعے کوسردار عبدالقیوم کی رہائش گا ہ فیز1ڈی ایچ اےمیں میں ہوا،جس میں عزیز و اقارب سمیت سیاسی ،سماجی ،مذہبی رہنماوں ،سردار عبدالرحیم کےدیرینہ ساتھیوں اورمعززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی،دریں اثناء سید غوث علی شاہ ، امتیاز شیخ ، عرفان اللہ مروت ،سردار شیر محمد رند ، ارشد شر،الٰہی بخش بکک سمیت دیگر سیاسی ، سماجی شخصیات ، وکلاء اور دیگرنے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔