• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی رہنماؤں کا لیاری ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے ترقیاتی کاموں کا دورہ

کراچی (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنمائوں،رکن سندھ اسمبلی یوسف بلوچ، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ عثمان ہنگورو اور ٹاؤن چیئرمین لیاری خلیل ہوت نے لیاری ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں سمیت رکن سندھ اسمبلی کے فنڈ سے جاری منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ساؤتھ، اسسٹنٹ کمشنر لیاری، میونسپل کمشنر لیاری حماد این ڈی خان سمیت دیگر متعلقہ افسران اور عہدیداران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، معیارِ تعمیر اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ متعلقہ حکام کو کام کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنانے کی ہدایات بھی دی گئیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید