• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 بلند عمارت اور گھر کی چھت سے گر کر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر میںبلند عمارت اور گھر کی چھت سے گر کر خاتون سمیت 2افراد جاںبحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاون کے علاقے قائد آباد ماروی گوٹھ نزدمدینہ ٹاون کے قریب گھر کی چھت سے پراراسرار طورپر گر کر خاتون جاں بحق ہوگئی ۔لاش کو ایمبولنس کی مدد سے جناحاسپتال منتقل کیا جہاںمتوفیہ کی شناخت 45سالہ شیر والی بی بی کے نام سے ہوئی ، تاہم پولیس نے ابتدائی جانچ میںحادثہ قرار دیا اور قانونی کارروائی کئے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی تاہم مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ، سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے سپر ہائی وے احسن آباد اتاور سوسائٹی کے قریب زیرتعمیر عمارت کی تیسری منزل پر کام کے دوران مزدور نیچے گر کرجاں بحق ہوگیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید