کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے این ایف نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 126گرام وزنی 17کوکین بھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے۔ جناح ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے 627گرام ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ نشاندہی پر ایک اور ملزم سے 200گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ دالبندین ڈسٹرکٹ چاغی میں گاڑی سے 75کلو گرام افیون برآمد کی گئی۔ سپینی روڈ کوئٹہ کوریئر آفس میں پارسل میں کاسمیٹک سے 1.4کلو چرس برآمد کر لی گئی۔