کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم، سردار امین، سردار عبدالقیوم، سردار عبدالخالق اور سردار عبدالعزیز کے بھائی مرحوم سردار حنیف کے سوئم میں سیاسی، سماجی، مذہبی، وکلا اور صحافتی شخصیات سمیت فنکشنل لیگ کے رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم سردار حنیف کے سوئم میں افغانستان کے قونصل جنرل مولوی عبدالجبار، پیرزادہ یاسر سائیں، حسین اسلم بھٹی، نجمی عالم، رکن قو می اسمبلی جاوید حنیف رکن صوبائی اسمبلی شہباز درانی، سینئر صحافی خالد محبوب، لیاقت بلوچ، ضیا اعوان ایڈوکیٹ ،خرم شیر زمان، شمیم فردوس نقوی، سابق ڈی آئی جی پیر فرید جان سرہندی، مگن منگریو، سابق سیکرٹری غلام حیدر منگریو، امام بخش مہر، سابق ایس ایس پی شہاب الدین، سینئر صحافی مظہر عباس، سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر مرحوم سردار حنیف کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن اور انکے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی گئی۔اس موقع پرشرکا نے سردار عبدالرحیم اور دیگر اہل خانہ سے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔