• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی میںفائرنگ کے دوواقعات میں2افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 4نزد سرور ملک شاپ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 50سالہ سفیان ولد صلاح الدین زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال میںطبی امداد دی جارہی ہے ،ایس ایچ او فرخہاشمی نے بتایا کہ مضروب نے ابتدائی بیان میںبتایا کہ میںگھر کے قرہب جیسے روکا اس ہی دوران عقب سے موٹرسائیکل سوار دو کم عمر ملزمان نے پاوںپر گولی ماری اور فرار ہوگئے لیکن انھوں نے کوئی چھینا چھپٹی نے نہیںکی تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔سرسید کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر سیون اے بلال کالونی میںفائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔ جسے ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا تاہم پولیس فائرنگ میں ملوث ملزم کی تلاش کررہی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید