کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے سابق ڈپٹی جنرل سیکریٹری احمد فہیم نے اپنے بیان میں پمز ہسپتال اسلام آباد میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14نومولود بچوں کی ہلاکتوں پر شدید برہمی اور صدمے کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی تحقیقات کروائی جائےاور ذمہ داران کو قرار واقع سزا دی جائے ۔ معصوم بچوں کی ہلاکتوں پر وزیر صحت فوری طور استعفیٰ دیں وزیر صحت مصطفیٰ کمال جو عوام کے نام نہاد درد میں مبتلا رہتے ہوئے قوم کو آپس میں لڑانے کے مشن پر مصروف رہتے ہیں ان کا وزارت پر رہنے کا جواز نہیں رہا ازخود فوری استعفیٰ دیں ۔