کراچی (اسٹاف رپورٹر) ای او بی آئی ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن(رجسٹرڈ) پاکستان کے زیر اہتمام ریٹائرڈ سینئر افسران سید اقبال حیدر زیدی، راجہ فیض الحسن فیض، جاوید اقبال، اور غلام نبی خان پر مشتمل ایک وفد نے وفاقی سیکریٹری سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل/ صدر بورڈ آف ٹرسٹیز ندیم اسلم چوہدری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وفد نے پنشن میں 25فیصد اضافہ جیسے اہم مسائل پر درخواست پیش کی۔