• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NCCIA میں عملہ کم یا حکمت عملی کا فقدان، مقدمات کی شرح بہت کم

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سندھ میں تفتیشی افسران کی کمی یا حکمت عملی کا فقدان ہے کہ 3 سرکلز میں فنانشل اور واٹس ایپ شکایات پر انکوائریز کے بعد ایف آئی آر اندراج بہت کم ہے۔ رواں سال 20 اگست تک فنانشل فراڈ کی مجموعی طور پر 3005شکایات موصول ہوئیں۔ جن پر 854انکوائری رجسٹرڈ ہوئیں اور صرف 26ایف آئی آر درج کی جاسکیں۔ واٹس ایپ کےحوالے سےموصول شکایات کی تعداد 540 جبکہ انکوئریز صرف 16 رجسٹرڈ ہوئیں۔ واٹس ایپ شکایات پر رجسٹرڈ انکوائریز کے ضمن میں 8 ماہ میں کوئی بھی ایف آئی آردرج نہیں ہوئی فنانشل اورواٹس ایپ کی سب سے زیادہ شکایات 1870 اور 473 کراچی سرکل میں موصول ہوئیں موصول شکایات پر درج انکوائریز کی بالترتیب تعداد 683 اور 3 رہی جبکہ ایف آئی آر صرف 12 درج ہوئیں۔

اہم خبریں سے مزید