اسلام آباد (فخر درانی) دی نیوز کو معلوم ہوا ہے کہ لیہ میں سرکاری جنگلات کی 24؍ کنال 6؍ مرلہ اراضی، جس کی مالیت 1.43؍ ارب روپے ہے، مبینہ طور پر ریونیو ریکارڈ میں رد و بدل کے ذریعے ایک نجی شخص کے نام منتقل کر دی گئی، جس پر ضلعی انتظامیہ نے یہ منتقلی منسوخ کرتے ہوئے مبینہ طور پر ملوث افراد کیخلاف محکمانہ اور فوجداری کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔رابطہ کرنے پر ناصر علی نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عبدالمجید خان نیازی سے وابستگی کی وجہ سے انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے یہ اراضی چک نمبر 244/TDA، فتح پور میں مرکزی ایم ایم روڈ پر واقع ہے اور محکمہ جنگلات کی ملکیت اور قبضے میں تھی۔ اس اراضی سے مستفید ہونے والا ناصر علی تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی کا پرسنل اسسٹنٹ ہے۔ عبدالمجید نیازی کی اہلیہ اب رکن قومی اسمبلی ہیں۔