• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر میپکو کے دو اہلکار معطل

ملتان (سٹاف رپورٹر) سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل ساجد حسین گوندل کی ہدایت پر سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 2اہلکاروں کو معطل کردیاگیا اور فرائض میں غفلت برتنے پر 2ملازمین سے جواب طلب کیا گیا ہے، میپکو حسن آباد سب ڈویژن ملتان کے لائن مین محمد عبداللہ کو سیفٹی ایس او پیزکی خلاف ورزی جب کہ ڈیوٹی کے دوران ربڑ گلوز، بیپر/پی ٹی جی، سیفٹی بیلٹ، لائف سیونگ چین اور یونیفارم کا استعمال نہ کرنے پر ولایت آبادسب ڈویژن کے لائن مین اللہ دتہ کوفوری طور پر معطل کردیا گیا، ولایت آبادسب ڈویژن کے ٹی اینڈ پی/پی پی ای کے انچارج ایل ایس-سیکنڈ طیب جہانگیر سے وضاحت طلب کی گئی جب کہ اسسٹنٹ لائن مین محمود احمد کو سیفٹی انسپکشن میں غیر حاضر رہنے پر سات روز کے اندر وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا گیا،متعلقہ اہلکاروں کو متنبہ کیا گیا کہ غفلت، لاپروائی اور حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ملتان سے مزید