• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان، خانیوال اور وہاڑی میں ہوٹلز، سوئٹس یونٹس، ملک شاپس اور کریانہ سٹورز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیپر بھاری جرمانے، ملتان میں ملک شاپ کی اصلاح تک پروڈکشن بند،50لیٹر سوڈا واٹر، 18 کلو زائدالمیعاد خوراک، 5کلو چائنہ نمک تلف کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق مین بازار رشید آباد، مین مارکیٹ ممتاز آباد، الفلاح ٹاون مظفرگڑھ روڈ پر واقع 3 بیکریوں کو پروڈکشن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات ہونے، خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے، خریدوفروخت کا ریکارڈ موجود نہ ہونے پر مجموعی طور پر 65 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،اسی طرح سیوڑہ چوک میں ملک شاپ کو پروڈکشن ایریا میں واش روم کی موجودگی پر اصلاح تک کام سے روک دیا گیا،اس کے علاوہ 2 بیوریجز یونٹس کو ناقص قلفیاں فروخت کرنے پر 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، کارروائیاں اڈہ محسن وال اور سیٹلائٹ ٹاؤن میاں چنوں میں کی گئیں، اسی طرح خانیوال روڈ کبیر والا میں ریسٹورنٹ کو کھانوں کی تیاری میں کھلے مصالحہ جات کا استعمال کرنے پر 25 ہزار روپے، وہاڑی میں 4 فوڈ پوائنٹس کو کھانوں کی تیاری میں پابندی کے باوجود چائنہ نمک کا استعمال کرنے، فریزر میں گندگی پائے جانے، ایکسپائرڈ اشیاء کی سٹوریج اور آئل کی تبدیلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے پر مجموعی طور پر 1 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
ملتان سے مزید