ملتان (سٹاف رپورٹر) صدر انجمن تجارت‘ ملازمت و زراعت پیشہ خواتین طاہرہ نجم کی رہائش گاہ پر محفل میلاد النبیؐ کا انعقاد کیا گیاجس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی،محفل میں مسز ناہید ذوالفقار چوہدری‘ ساجدہ خلیل‘ راحت بانو، ثمینہ وقار‘ نادیہ وسیم، فرح ثاقب‘ شاہدہ حفیظ، رزما وحید، ثمینہ الطاف، طیبہ آصفہ،صفیہ حبیب، عفت سعید اوررفعت اعظم سمیت دیگر خواتین نے شرکت کی، اس موقع پرطاہرہ نجم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ کا میلاد منانا ہمارے لئے محبت، عقیدت اور خوشی کا اظہار ہے،رسول اکرمؐ کی ذاتِ اقدس سے محبت ایمان کا بنیادی تقاضا ہے اور جب تک انسان کے دل میں اللہ تعالیٰ اور اس کے محبوب ﷺ کی محبت پیدا نہ ہو ایمان کی حقیقی کیفیت پیدا نہیں ہوتی۔